’یہ تان سین کے ساتھ زیادتی ہے‘ چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن میں پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پر 2 نوجوانوں نے اچانک انڈوں سے حملہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار ایک مقام پر کھڑے تھے کہ ایک لڑکے نے ان کے سر پر انڈہ مارا، جبکہ دوسرے نے ان کے سینے پر انڈہ پھینکا اور دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے دوران چاہت فتح علی خان نے غصے میں انگریزی اور پنجابی میں برہمی کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل کی بھرمار ہو گئی۔ صارف سید زادہ نے لکھا کہ ’تان سین زماں کے ساتھ یہ زیادتی ہے، جبکہ صارف نرما نے کہا ’بری بات ہے‘۔

اسی طرح ’میڈیا ٹاک‘ نامی اکاؤنٹ نے اس واقعے کو ’انتہائی قابلِ مذمت‘ قرار دیا جبکہ صارف حسیب نے لکھا کہ ’علیمہ خان کلب میں خوش آمدید‘۔

چاہت فتح علی خان اکثر اپنے کامیڈی گانے اور بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، تاہم اس بار ان پر ہونے والا حملہ مداحوں کے لیے حیران کن اور افسوسناک قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل