امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر این اپولس میں قائم یو ایس نیول اکیڈمی بدھ کی شام اچانک لاک ڈاؤن کر دی گئی جب حکام کو ایک ممکنہ خطرے کی اطلاع ملی۔
لاک ڈاؤن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قتل پر خوشی منانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، امریکی نائب وزیر خارجہ
اطلاعات کے مطابق ایک طالب علم نے مبینہ طور پر ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کو مشکوک سمجھتے ہوئے تربیتی ہتھیار سے حملہ کیا، جس پر اہلکار نے جوابی فائرنگ کی۔
زخمی طالب علم کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کی آوازوں اور خطرے کی اطلاع پر اکیڈمی کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قاتل کی تلاش ، اطلاع دینے والے کو کتنا انعام ملے گا؟
تاہم بعد ازاں تفتیش میں یہ واضح ہو گیا کہ کوئی فعال حملہ آور موجود نہیں تھا۔ اس کے باوجود طلبہ اور عملے کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان نیول اکیڈمی نے وضاحت کی کہ لاک ڈاؤن محض احتیاطی اقدام کے طور پر نافذ کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو قابو میں لایا جا سکے۔
شہری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعلان کیا ہے کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔