نارووال کے سرحدی علاقے میں بھارت سے سرحد عبور کر کے آنے والا ایک نایاب جنگلی بارہ سنگھا مقامی افراد کے ہاتھ لگ گیا، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ بعدازاں شہریوں نے اس جانور کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نایاب بارہ سنگھا بھارتی حدود سے نکل کر پاکستانی علاقے میں داخل ہوا، جہاں مقامی لوگوں نے اسے قابو کر لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے رہائشی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور نایاب جانور کو دیکھنے کے لیے رش لگ گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ بارہ سنگھے کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے کر محفوظ پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ضروری دیکھ بھال کے بعد اسے دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا جائے گا تاکہ اس نایاب نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔














