ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیشن کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

ابوظہبی کے زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، سری لنکا نے ہدف 14.4اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ، کیا بھارتی کرکٹ بورڈ بائیکاٹ کرگیا؟

140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے 32 گیندیں قبل ہی فتح حاصل کرلی۔ نسانکا نے 34 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ کمل مشارہ نے ناقابل شکست 46 رنز بنا کر ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔

بنگلہ دیش کے لیے مہدی حسن کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 29 رنز کے عوض2 وکٹیں لیں۔

قبل ازیں بنگلہ دیش کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے محتاط مگر مستحکم اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ جاکر علی نے 34 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیے، جس میں 2 چوکے شامل تھے،دوسرے اینڈ پر شمعیم حسین نے بھی 34 گیندوں پر 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کی اسٹرائیک ریٹ 123.52 رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس نے 28، توحید ہرے دوئے نے 8 اور مہندی حسن نے 9رنز بنائے۔

بولنگ کے شعبے میں سری لنکا کے تجربہ کار فاسٹ بولر دشمنتھا چمیرا سب سے کامیاب رہے۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، ان کا اکانومی ریٹ محض 4.25 رہا اور 15 ڈاٹ بالز کروائیں۔ اس کے برعکس متھیسا پاتھیرانا مہنگے ثابت ہوئے، جنہوں نے اپنے 4 اوورز میں 42 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ ان کا اکانومی ریٹ 10.50 رہا اور صرف دو ڈاٹ بالز کروا پائے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا کل پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی