پاکستان نے ورچوئل ایسٹ لائسنس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) نے باضابطہ طور پر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایکسچینجز اور ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز (وی اے ایس پیز) کو ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئی) جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔

یہ اقدام جولائی 2025 میں نافذ ہونے والے ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت اتھارٹی کو وی اے ایس پیز کو لائسنس دینے، ان کی نگرانی اور ریگولیشن کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ اس اعلان کو پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس انڈسٹری میں تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسیز سے کیسے مختلف ہوگی؟

اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں اس وقت ورچوئل ایسٹ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ سالانہ تجارتی حجم 300 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ ان اعداد و شمار کے باعث پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شمار ہوتا ہے۔

پی وی اے آر اے نے واضح کیا ہے کہ لائسنس یافتہ کمپنیوں پر اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) کاؤنٹر ٹیررازم فنانسنگ (سی ایف ٹی) اور سائبر سیکیورٹی کے سخت تقاضے لاگو ہوں گے۔

ساتھ ہی اتھارٹی شریعت کے مطابق جدت کو فروغ دینے کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکسز بھی متعارف کرائے گی، یہ ماڈل ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے عالمی اداروں کے اصولوں سے ہم آہنگ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت مؤخر، اسٹیٹ بینک کے شدید تحفظات

اتھارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا کہ ’یہ ای او آئی دنیا کے نمایاں ورچوئل ایسٹ اداروں کے لیے دعوت ہے کہ وہ پاکستان کے شفاف اور جامع ڈیجیٹل مالی مستقبل کی تعمیر میں شراکت دار بنیں۔ ‘

اتھارٹی کے مطابق وہ وی اے ایس پیز اور ایکسچینجز اہل ہوں گے جو کم از کم ایک بین الاقوامی دائرۂ اختیار میں لائسنس یافتہ ہیں، جیسے امریکا کے ایس ای سی، برطانیہ کے ایف سی اے، یورپی یونین طی اے ایس پی، متحدہ عرب امارات وی اے آر پی یا سنگاپور ایم اے ایس۔

دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اپنی پروفائل، لائسنس کی تفصیلات، آپریشنل خاکہ، تاریخ اور پاکستان کے لیے مجوزہ ماڈلز ای میل کے ذریعے جمع کرا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی پائلٹ پروجیکٹ کا عنقریب آغاز، کرپٹو ریگولیشن منظور

اتھارٹی کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ایوکیوئی ٹرسٹ بلڈنگ (میریٹ ہوٹل کے قریب) میں قائم ہے جہاں سے اس پروگرام کی نگرانی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پی وی اے آر اے ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہے جس کے بورڈ میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہیں۔

اس ادارے کو اس مقصد کے ساتھ قائم کیا گیا ہے کہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں پر قابو پایا جائے، صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو اور ملک میں فِن ٹیک، ریمیٹنس اور ٹوکنائزڈ اثاثوں جیسے شعبوں میں نئی راہیں کھلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان