پاکستان بمقابلہ بھارت: 5 پہلوان جو دنگل کا رنگ بدل سکتے ہیں

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت اور پاکستان اتوار کے روز مدِ مقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں ایک سال سے زیادہ وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹکرا رہی ہیں، اور اس دوران بہت کچھ بدل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت اہم میچ، ایشیا کپ میں اب تک کس کا پلڑا بھاری ہے؟

بھارت اب سریا کمار یادو کی قیادت میں ایک کامیاب اور فارم میں ٹیم ہے جبکہ پاکستان، سلیمان علی آغا کی کپتانی میں ایک نئی اور جارحانہ حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کس پر بھاری پڑے گا۔

شبمن گل بمقابلہ شاہین شاہ آفریدی

یہ پہلی بار ہوگا جب بھارتی نائب کپتان شبمن گل اور پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے آئیں گے۔

گل کی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالرز کے خلاف کارکردگی اچھی ہے، مگر شاہین کی سوئنگ اور رفتار اُن کے لیے بڑا امتحان ہوگی۔

شاہین آفریدی

 جسپریت بمراہ بمقابلہ صائم ایوب

صائم ایوب اپنے ’نو لک سِکس‘ کے لیے مشہور ہیں، لیکن دنیا کے بہترین فاسٹ بالر بمراہ کے سامنے یہ اسٹائل چلے گا یا نہیں؟ بمراہ کی رفتار اور سوئنگ صائم کی اصل آزمائش ثابت ہوگی۔

جسپریت

 کلدیپ یادو بمقابلہ فخر زمان

فخر زمان اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں لیکن کلدیپ یادو کی گگلیز کے سامنے اکثر بلے باز بے بس نظر آتے ہیں۔

یہ مقابلہ طے کرے گا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کہاں کھڑی ہے۔

فخر زمان

 ابھیشیک شرما بمقابلہ ابرار احمد

ابھیشیک شرما کو حالیہ عرصے میں بھارت کا سب سے خطرناک ٹی ٹوئنٹی بیٹر کہا جا رہا ہے۔ ابرار احمد کو نہایت احتیاط سے بالنگ کرنی ہوگی، ورنہ ابھیشیک اُن پر حاوی ہو سکتے ہیں۔

ابھیشک شرما

حسن نواز بمقابلہ ورون چکرورتی

پاکستان کا ابھرتا ہوا اسٹار حسن نواز تیز کھیلنا پسند کرتا ہے، لیکن اسپن کے خلاف اس کا ریکارڈ شاندار نہیں۔ ورون چکرورتی کی جادوئی گیندیں حسن کے لیے دردِ سر ثابت ہو سکتی ہیں۔

حسن نواز

میدان کس کے نام ہوگا؟

بھارت اور پاکستان کے درمیان یہ میچ صرف دو ٹیموں کا نہیں بلکہ 5 بڑے معرکوں کا بھی ہے۔ ہر ٹاکرا میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے اور شائقین کرکٹ ایک یادگار مقابلہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟