اسرائیل کے قطر پر حملے پر عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتوار کو دوحہ پہنچ گئے جہاں وہ عرب اور مسلم رہنماؤں کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سکیورٹی افسر جاں بحق ہوئے۔ اس حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی، حتیٰ کہ امریکہ کے قریبی خلیجی اتحادی بھی اسرائیل کے اقدام پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر میں عرب-اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس آج، اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ حکمتِ عملی تیار ہوگی

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ دوحہ پہنچنے پر انہیں پاکستان کے سفیر محمد عامر، او آئی سی میں پاکستان کے نمائندے اور قطری حکومت کے اعلیٰ حکام نے خوش آمدید کہا۔

 

عرب اسلامی سربراہی اجلاس، جو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر منعقد ہورہا ہے، میں مسلم دنیا کے سربراہان مملکت اور حکومتیں شریک ہوں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں گے۔ اجلاس پاکستان کی شراکت میں بلایا گیا ہے تاکہ قطر پر اسرائیلی حملے اور فلسطین میں جاری بگڑتی صورتحال پر مشترکہ مؤقف اپنایا جا سکے۔

سفارتکاروں کے مطابق 50 سے زائد رکن ممالک اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں ممکنہ طور پر فلسطین کی ریاستی حیثیت کے معاملے پر آئندہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پیشرفت پر بھی غور کیا جائے گا۔ ایران کے صدر مسعود پزیشکیان اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی شرکت کی بھی تصدیق ہوچکی ہے۔

اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے ملاقات

اسحاق ڈار نے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں کو غیر قانونی اور مسلم ممالک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور فلسطینیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقات علی خان نے جمعے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے بار بار خطے کی خودمختار ریاستوں پر حملے صرف مسلم دنیا کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے بھی تشویشناک ہیں۔

اسرائیلی حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ دوحہ کیا اور امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات میں اظہار یکجہتی کیا۔

قطر اسرائیل اور غزہ کے درمیان جاری جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور وہاں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت

اس حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پہلی بار امریکا سمیت تمام 15 ارکان نے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی۔ ماضی میں امریکا اکثر اسرائیل کے حق میں قراردادوں کو ویٹو کرتا رہا ہے لیکن اس بار اس نے مخالفت نہیں کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ وہ اسرائیلی حملے پر سخت ناخوش ہیں۔ تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وضاحت کی کہ اس واقعے سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کی نوعیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل