ایکس اے آئی میں ڈاؤن سائزنگ، 500 سے زیادہ ملازمین نوکری سے فارغ

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی نے اپنی ڈیٹا اینوٹیشن ڈویژن میں سے کم از کم 500 ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ یہ وہ ٹیم تھی جو کمپنی کے چیٹ بوٹ ’گروک‘ کے لیے خام ڈیٹا کو سیاق و سباق کے ساتھ ترتیب دینے اور زمرہ جات میں بانٹنے کی ذمہ داری نبھاتی تھی۔

بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ایکس اے آئی ملازمین کو ج یہ اطلاع دی گئی کہ کمپنی ڈاؤن سائزنگ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کی ’سپرانٹیلیجنس لیب‘ کو دھچکا، ایلون مسک نے 18 اے آئی انجینیئرز ہتھیا لیے

تمام برطرف کارکنان کو کہا گیا ہے کہ انہیں اپنی تنخواہیں یا تو کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے تک یا پھر 30 نومبر 2025 تک ادا کردی جائیں گی، تاہم انہیں نوٹس ملنے کے فوراً بعد کمپنی سسٹمز تک رسائی ختم کردی گئی۔

ایکس اے آئی نے میڈیا کے سوالات پر جاری ایک بیان کی نشاندہی کی، جس میں کہا گیا کہ کمپنی نے مختلف اسامیوں پر نئی بھرتیاں شروع کی ہیں اور مستقبل میں ’اسپیشلسٹ اے آئی ٹیچرز‘ کی ٹیم کو 10 گنا بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر کے دفتر کی قیمتی اشیاء نیلامی کیلئے پیش کر دیں

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب رپورٹس کے مطابق کمپنی کے چیف فنانس آفیسر مائیک لیبریٹور جولائی کے اختتام پر محض چند ماہ خدمات انجام دینے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے 2023 میں ایکس اے آئی قائم کی تھی جو اب بڑی ٹیک کمپنیوں کے مدمقابل ایک نمایاں ادارے کے طور پر ابھر رہی ہے۔ ایلون مسک ان کمپنیوں پر زیادہ سنسر شپ اور کمزور سکیورٹی اقدامات کا الزام لگاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟