’اگر پہلگام کا مسئلہ ہے تو جنگ لڑیں‘، راشد لطیف بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر برس پڑے

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور پاکستان کے درمیان ’مصافحہ کے تنازع‘ نے شدت اختیار کر لی ہے، سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ طور پر شکایت درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دی ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے نے ’غلط تاثر‘ چھوڑتے ہوئے کھیل کے میدان میں سیاست کا مظاہرہ کیا۔

’جنگیں پہلے بھی ہوئی ہیں، مگر ہم ہمیشہ مصافحہ کرتے رہے ہیں، یہ چیزیں ہمیشہ کے لیے ایک داغ کی مانند رہیں گی۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز

اتوار کو بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ میں 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ 25 گیندیں باقی تھیں، فاتحانہ شاٹ کھیلنے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اپنے ساتھی کھلاڑی کے ہمراہ سیدھا اپنی ٹیم کے ’ڈگ آؤٹ‘ کی جانب بڑھ گئے۔

راشد لطیف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے لیکن میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانا آپ کا اصل رنگ دکھاتا ہے۔

’پاکستانی کھلاڑی انتظار کر رہے تھے مگر بھارتی کھلاڑی سیدھے ڈریسنگ روم میں چلے گئے، آئی سی سی کہاں ہے۔‘

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا

میچ کے آغاز ہی میں کشیدگی نمایاں تھی جب کپتان سوریا کمار یادیو اور سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر روایتی مصافحہ سے گریز کیا اور اپنی ٹیم شیٹس میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو آنکھ سے آنکھ ملائے بغیر تھما دیں۔

بھارت کی جیت کے بعد بھی سوریا کمار یادیو سیدھا ڈگ آؤٹ کی جانب بڑھے اور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

راشد لطیف نے اس معاملے کو پہلگام حملے سے بھی جوڑتے ہوئے کہا کہ جنگ یا پہلگام حملے پر آپ کے تحفظات اپنی جگہ درست ہیں، لیکن جب آپ میدان میں آتے ہیں تو کھیل کو کھیل کی طرح کھیلیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام

’اگر پاکستان اس میں ملوث ہے تو ذمہ داروں کو پکڑیں، جنگ ہی لڑ لیتے، لیکن وہ بھی پوری طرح نہیں لڑی، بھارت کو جنگ کرنی چاہیے تھی، مگر پیچھے ہٹ گیا۔‘

سابق وکٹ کیپر بیٹر نے الزام لگایا کہ بھارت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاست کر رہا ہے۔ ’میدان میں جو کچھ ہوا، وہ غلط تھا، مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں آیا۔ بھارتی ٹیم نے غلط تاثر دیا۔‘

ادھر سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی اور بھارتی ٹیم سے ’وقار‘ دکھانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پی ٹی وی اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے میچ کو سیاسی نہ بنانے کی نصیحت کی۔ انہوں نے بھارت کو سلام کرتے ہوئے کہا وہ بہت اچھا کھیلے۔

’ہم آپ کی تعریف کر رہے ہیں لیکن ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ وقار دکھائیں، ہاتھ ملائیں، ہر گھر میں جھگڑے ہوتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اسے حد سے بڑھا دیں۔‘

بھارت کی 7 وکٹوں سے جیت کو ’مصافحہ کے تنازع‘ نے گہنا دیا ہے، اور خدشہ ہے کہ اگر دونوں ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں دوبارہ آمنے سامنے آئیں تو معاملہ مزید بگڑسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ