نابینا بیوی سے وفاداری، چینی شوہر نے لاکھوں دل جیت لیے

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے مشرقی شہر چِنگ ڈاؤ (صوبہ شان ڈونگ) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی نابینا بیوی کی 12 برس تک غیر معمولی محبت سے دیکھ بھال کر کے سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کے دل جیت لیے ہیں۔

لی جوشِن (39 سالہ) کی کہانی ان کی بیوی ژانگ شی ینگ کے ساتھ وابستہ ہے، جو 2008 میں شادی کے بعد ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ مگر 2013 میں ژانگ کو ایک سنگین آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگئی۔ تقریباً 5 لاکھ یوان علاج پر خرچ کرنے کے باوجود جون 2014 میں وہ مکمل طور پر نابینا ہوگئیں۔

ژانگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ  کچھ بھی نہیں دیکھ سکتی تھیں، حتیٰ کہ اپنی بیٹی کو بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیے محبت کی انتہا: محبوبہ سے ناراضی پر نوجوان نے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل

لی جوشِن نے اس صدمے کو ’جنت سے جہنم میں بدلنے‘ کے مترادف قرار دیا، مگر بیوی کو یہ یقین دلایا کہ وہ زندگی کے بقیہ برسوں میں ہر حال میں ان کا ساتھ دیں گے۔

اہل خانہ اور دوستوں کی حوصلہ افزائی سے ژانگ نے خود کو سنبھالا اور وقت کے ساتھ گھریلو کاموں میں دوبارہ حصہ لینا شروع کردیا۔ وہ اب بھی کھانا پکاتی ہیں اور ڈمپلنگ بھی بناتی ہیں، جنہیں لی جوشِن پرانے ذائقے جیسا ہی مزیدار قرار دیتے ہیں۔

لی نے بیوی کی سہولت کے لیے گھر اور ورکشاپ میں اشیا کی ترتیب کبھی نہیں بدلی تاکہ وہ یادداشت کی بنیاد پر آسانی سے چل سکیں۔

2020 میں لی جوشِن نے مقامی فلاحی تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی اہلیہ نے اس فیصلے کی بھرپور حمایت کی۔ لی نے کہا کہ ہمارا گھرانہ بہتر ہوا ہے، بچہ بھی بڑا ہو رہا ہے، اب وقت ہے کہ ہم معاشرے کو کچھ واپس لوٹائیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

یہ کہانی جب چینی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے لی کو ’سب سے وفادار شوہر‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ
’سلام ہے اس وفادار انسان کو! میں گہرائی سے متاثر ہوا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیے: محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا

دوسرے نے کہا
’تم میری آنکھیں ہو، تم مجھے چاروں موسموں کی خوبصورتی دکھاتے ہو۔‘

تیسرے نے تبصرہ کیا’ محبت ہر مشکل پر قابو پا لیتی ہے۔ میں پھر سے محبت پر یقین کرنے لگا ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

افغان کرکٹر راشد خان کا بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت ٹھکرانے کا انکشاف

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکا میں جنونی شخص کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 بچے ہلاک

کراچی: ایرانی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، ڈیڑھ ارب ریال برآمد

ویڈیو

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

کیا امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل ہوگی یا خطہ ایک بار پھر جنگ کی طرف جائےگا؟

مذاکرات کا دوسرا دور: دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات، میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟