صدر آصف زرداری کا شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

یہ تاریخی میموریل شنگھائی کے فرنچ علاقے میں واقع ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ صدر مملکت نے شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا جس میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور اہم دستاویزات محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے

صدر نے اس ورثے کے تحفظ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقام چین کی ترقی اور عالمی طاقت بننے میں کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

صدر مملکت نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی یادگار کا دورہ میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کیا ہے اور چین کو عالمی اقتصادی قوت میں تبدیل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور ہر موسم میں یہ دوستی مزید فروغ پاتی رہے گی۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و توانائی سندھ سید ناصر شاہ، چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ساف فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

بھارت انڈر 19 ایشیا کپ تو جیتا لیکن اخلاقیات ہار گیا، بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب حکومت نے سرکاری گلف اسٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

ویڈیو

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

عروسہ خان کا اقرارالحسن سے رشتہ مفتی عبدالقوی نے کروایا، میرا کی جلد شادی، دلہا کون؟

عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بھی حامی ہیں، بیرسٹر علی ظفر

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !