ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اہم میچ سے قبل ایک اہم پیش رفت میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ میچ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن سپروائز کریں گے، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے سپر 4 مرحلے میں رسائی کے لیے فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔
ہینڈ شیک تنازع
یہ پیش رفت بھارت اور پاکستان کے مابین 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے تناظر میں سامنے آئی، جس میں بھارت نے پاکستان کا 128 رنز کا ہدف سوریا کمار یادیو کی شاندار بیٹنگ کے باعث 16ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
BREAKING! 🚨
Pakistan 🇵🇰 will play their match tomorrow after Andy Pycroft has been replaced by Richie Richardson, who will officiate tomorrow's game against UAE 🇦🇪.#PAKvUAE | #DPWorldAsiaCup2025 | #Cricket | #GreenTeam | #OurGameOurPassion | #KhelKaJunoon pic.twitter.com/Ho9AgXFzBv
— Green Team (@GreenTeam1992) September 16, 2025
میچ کے بعد معاملات تنازع کا شکار ہوگئے جب ناقابلِ شکست یادیو اور شیوَم دوبے نے روایتی ہینڈ شیک کے بجائے صرف ’فسٹ بمپ‘ کیا اور سیدھا میدان سے باہر چلے گئے، جبکہ پاکستانی کھلاڑی گراؤنڈ میں انتظار کرتے رہ گئے۔
پی سی بی کا آئی سی سی کو شکایتی خط
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز آئی سی سی اور میری لی بون کرکٹ کلب کو باضابطہ خط لکھ کر زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ ریفری کے کہنے پر ٹاس اور میچ کے بعد کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا، جو کھیل کی روح اور ایم سی سی کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 8 رنز سے ہرادیا
پی سی بی نے اپنے خط میں لکھ تھا کہ میچ سے پہلے اور بعد میں کھلاڑیوں نے کوئی ہینڈ شیک نہیں کیا، جو کھیل کی طویل روایت اور اسپرٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اینڈی پائی کرافٹ اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے اور پائی کرافٹ کو ہٹانے پر آمادگی ظاہر نہیں کی تھی، تاہم بعد میں فیصلہ تبدیل کر کے رچی رچرڈسن کو نامزد کر دیا گیا۔













