آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا کا ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کامیاب رہا، ایران کو بڑی شکست دی ہے۔

امریکی وزیر جنگ ہیٹ ہیگسیتھ نے پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کو تاریخی اور کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے دفاعی نظام، فضائیہ اور میزائل سسٹمز کو عملی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

وزیر جنگ نے بتایا کہ 48 گھنٹوں میں جرات مندانہ آپریشن کے دوران امریکا نے اپنے 2 پائلٹس کو ایران سے بحفاظت نکالا، ایران کی اعلیٰ قیادت کو ہلاک کیا اور دفاعی فیکٹریاں زمین بوس کر دی گئیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے صرف ایک دن 40 دنوں میں خوش قسمت رہا اور اس دوران ایک امریکی طیارہ مار گرایا گیا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ امریکی افواج نے منگل کی رات ایران پر 800 ہدف شدہ حملے کیے، ایران کی دفاعی صنعتی تنصیبات اور اسلحہ ساز فیکٹریاں تباہ کیں، اور سینکڑوں میزائل ہدف پر پہنچنے سے قبل ناکارہ کر دیے۔

 انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں 13 بہادر امریکی جوان ہلاک ہوئے، تاہم مجموعی طور پر یہ آپریشن امریکا کے لیے تاریخی کامیابی اور خطے میں حقیقی امن کی راہ ہموار کرنے والا ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج کی اس کامیابی کو کسی اور صدر کے دور میں حاصل نہیں کیا جا سکتا، اور اب خطے میں حقیقی امن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کے اعلیٰ افسران کو ہلاک کردیا گیا ہے،ایران کا نیا سپریم لیڈر زخمی ہے، ایران میں آپریشن کے دوران 13ہزاز اہداف کو نشانہ بنایا، ایران کی اسلحہ بنانے والی 90فیکٹریاں تباہ کردیں۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ہماری افواج کا میدان میں کام ختم ہوچکا، مگر پس پشت ہروقت تیار ہیں، ایرانی قیادت نے بھی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی امریکی صدر بات کہتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کرکے دکھایا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر ڈیل کوئی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی: نواز شریف کی وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی تعریف

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں فوجی اہداف حاصل کرلیے ہیں، اب ہمارے پاس حقیقی امن کا ایک موقع ہے، جنگ بندی صرف ایک وقفہ ہے، دوبارہ جنگ کی تو ہم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور قطر نے ایران کی جانب سے حملوں پر اپنا دفاع کیا، امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہُرمز کھل گیا، تجارت شروع ہوگئی ہے، معاہدہ نہ ہوا تو امریکا ایران کے خلاف دوبارہ اسی نوعیت کے حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں