وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ

بدھ 17 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آج سہ پہر سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے، وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینئیر وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ساتھ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

دورے کے دوران وزیرِاعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوگی، پاک سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ملاقات میں خطے کی سلامتی اور اسرائیلی جارحیت سمیت پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں رہنما خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پائیں گے جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ، دین، اقدار اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔

’وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا، تاکہ دونوں عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟