ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل

بدھ 17 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ نسیم ایرانی نے اپنی غیر معمولی مہارت سے بالی ووڈ اسٹار کاجول میں ایسا روپ بدلا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور صرف چند دنوں میں تقریباً 3 کروڑ ویوز اور 10 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کر چکی ہے۔

ویڈیو میں کمال تبدیلی

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کا آغاز نسیم کے میک اپ کے بغیر چہرے سے ہوتا ہے، اور پھر قدم بہ قدم تبدیلی دکھائی جاتی ہے۔ کمال مہارت کے ساتھ انہوں نے نہ صرف کاجول کے مشہور انداز بلکہ ان کے تاثرات تک کی درست نقل کی۔ یہ ویڈیو فلم’ کبھی خوشی کبھی غم کے ایک گیت کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی۔

ویڈیو کے کیپشن میں نسیم ایرانی نے لکھا کہ آج  کاجول بننے کی کوشش کی… کیا کامیاب رہی یا مزید پریکٹس کی ضرورت ہے؟

سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پل

ویڈیو دیکھنے والوں نے نسیم کی صلاحیت کو حیران کن قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا آپ کاجول سے بھی زیادہ کاجول لگ رہی ہیں، کمال کا کام!

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ جادوگری ہے، صدیوں پہلے ہوتی تو لوگ واقعی یقین کر لیتے۔

جبکہ بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی کسی AI یا ایڈیٹنگ سے بھی زیادہ حقیقت پسندانہ لگ رہی ہے۔

صرف میک اپ کے ذریعے کمال مشابہت پیدا کرنے کی نسیم کی مہارت نے انہیں انٹرنیٹ پر سنسنی بنا دیا ہے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو حیران کر رہی ہے اور بالی وڈ فینز کمنٹس میں تعریف کے انبار لگا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے