بلوچستان کے خصدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیےہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خوارج اور بلوچستان میں سرگرم دہشتگردوں کا سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 4 بھارتی سرپرست یافتہا دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کی پشت پناہی کے شواہد سامنے آتے رہے ہیں۔
پاکستان بارہا یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں خاص طور پر را صوبے میں علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروہوں کو مالی اور عسکری معاونت فراہم کرتی ہیں تاکہ ملک میں بدامنی کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک
اس ضمن میں فتنہ الہندوستان کے نام سے سرگرم گروہ کو بھی بھارتی سرپرستی حاصل ہے، جو بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز، تنصیبات اور عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑنے اور ان کے منصوبے ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔