سلمان خان اداکار سونو سود سے کیوں جلتے تھے؟فلم دبنگ کے ہدایتکار کا حیران کن انکشاف

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلمساز ابھینو کشیپ جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم دبنگ سے کیا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ چُلبُل پانڈے کے کردار کے لیے سلمان خان نہیں بلکہ رندیپ ہودا ان کی پہلی پسند تھے لیکن سہیل خان نے انہیں مسترد کر دیا تھا۔

ابھینو کشیپ نے بتایا کہ انہوں نے ارباز خان کو فلم کی کہانی صرف پندرہ منٹ میں سنائی۔ ارباز خود چُلبُل پانڈے کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے اور ابھینو کو منانے کی کوشش کی، لیکن ہدایتکار نے محسوس کیا کہ ارباز معاون کردار کے لیے زیادہ موزوں ہوں گے۔ اس پر ارباز نے شرط رکھی کہ اگر وہ فلم پروڈیوس کریں تو وہ اس میں کام کریں گے، اور ابھینو نے اس شرط کو قبول کر لیا۔ اس کے بعد ارباز نے کہا کہ کہانی اپنے بھائی سہیل خان کو بھی سناؤ۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر سلمان خان سے یہ توقع نہ تھی، اداکارہ بھاگیاشری کا انکشاف

انہوں نے یاد کیا کہ سہیل کو بھی اسکرپٹ پسند آیا اور انہوں نے پوچھا کہ ہیرو کے لیے کس کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں؟ جب ابھینو نے رندیپ ہودا کا نام لیا تو سہیل خان نے جواب دیا ’نہیں یار رندیپ ہودا کا کیا مارکیٹ ہے، کون پیسے لگائے گا؟ کوئی بڑا ہیرو سوچو‘۔

فلمساز کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سنجے دت اور سنی دیول کے نام لیے اور کہا کہ سلمان خان کی باڈی بھی اچھی ہے اگر وہ یہ ٹَف رول کر پائیں، کیونکہ ان کی ایک ’چِچھورا‘ امیج تھی، یعنی ان کی چھاپ ایک آوارہ قسم کے کردار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات

ابھینو کے مطابق جیسے ہی سلمان خان کا نام آیا سہیل اور ارباز دونوں نے کہا کہ اگر سلمان خان کو کہانی پسند آئی تو وہ فلم پروڈیوس کریں گے۔ بعد میں فلم ویر کے سیٹ پر سلمان خان کو کہانی سنائی گئی اور خان برادران نے ابھینو کو سائن کرنے کے لیے دس لاکھ روپے کا چیک دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوناکشی سنہا کی کاسٹنگ ان کا فیصلہ نہیں تھا مگر آخر کار وہ ان کی کارکردگی سے خوش ہوئے۔

ابھینو نے بتایا کہ جب ولن کے کردار پر بات ہوئی تو انہوں نے سونو سود کا نام تجویز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سونو میرا پرانا دوست تھا، میں نے ہی اسے مَنی رتنم کی فلم یُووا میں کام دلانے میں مدد کی تھی۔ میں چاہتا تھا کہ ولن ایسا ہو جو سلمان سے زیادہ مضبوط دکھے اور سونو کی فزیک اچھی تھی۔ لیکن سلمان کو وہ پسند نہیں آیا۔ وہ سونو کی باڈی دیکھ کر تھوڑا ان سیکیور ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پارٹنر‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور گووندا ایک دوسرے سے خوفزدہ کیوں تھے؟ دیپشیکھا ناگپال کا انکشاف

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس موقع پر کترینہ کیف نے مدد کی جو ان دنوں سلمان کے قریب تھیں۔ کترینہ نے سونو سود کو کاسٹ کرنے کے حق میں بات کی جس کے بعد سلمان خان بھی مان گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 2 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں؟ کپتان شاہین آفریدی نے اعلان کردیا

تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا، مزید درآمدی جہاز کی آمد متوقع

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟