’پارٹنر‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور گووندا ایک دوسرے سے خوفزدہ کیوں تھے؟ دیپشیکھا ناگپال کا انکشاف

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2007 کی کامیاب فلم ‘پارٹنر’  کی معاون اداکارہ دیپشیکھا ناگپال نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور گووندا کے درمیان ایک عجیب کیفیت دیکھنے کو مل رہی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دونوں اسٹارز اپنی موجودگی اور اسکرین پر اثر کے حوالے سے کچھ حد تک ایک دوسرے سے خوف کا شکار تھے۔

دیپشیکھا کا بیان

دونوں بڑے اسٹارز تھے، اور دونوں کے فین فالوونگ میں کوئی کمی نہیں تھی۔ لیکن جب ایک ہی فلم میں 2 پاورفل پرسنیلٹیز ہوں، تو تھوڑی سی انسیکیورٹی کا آنا فطری ہے۔

یہ بھی پڑھیے گووندا ایک ارب روپے کے فلمی منصوبوں کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی لڑائی نہیں تھی، بس ایک خاموش مقابلہ تھا کہ کون زیادہ سین لے رہا ہے؟ کس پر زیادہ کیمرہ فوکس ہے؟

یاد رہے کہ فلم ’پارٹنر‘ 2007 میں ریلیز  ہوئی تھی۔ اس کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون تھے جبکہ سلمان خان(پریم) اور گووندا( بھاسکر) مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ اور آج بھی یادگار کامیڈی سمجھی جاتی ہے۔

ان دنوں سلمان خان گووندا کے باہمی تعلقات کیسے ہیں؟

دیپشیکھا نے بتایا کہ فلم مکمل ہونے کے بعد دونوں اسٹارز کے درمیان رنجش نہیں رہی۔ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، تاہم وہ شاید دوبارہ اس انداز میں کسی فلم میں اکٹھے نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے سلمان خان کی وضع قطع میں تبدیلی، مداح حیران رہ گئے

فلمی ستاروں کے درمیان مقابلہ فلمی دنیا کا حصہ ہے، لیکن اس کے باوجود ’پارٹنر‘ نے کامیڈی، میوزک، اور اداکاری میں وہ سب کچھ دیا جو ایک بلاک بسٹر کو درکار ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لگژری گاڑیوں پر ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا، متوسط طبقے کو سہولت دیں گے، مصدق ملک

پولینڈ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد ہلاک، درجن سے زیادہ زخمی

ایران کے زمینی اور بحری راستوں کی نگرانی بڑھانے کے لیے امریکا کا نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

ایران کے ایٹمی راز بتانے والے کو 20 ملین ڈالر اور محفوظ پناہ دی جائے گی، امریکا کا اعلان

طالبان ترجمان ذبیع اللہ کا ’داعش‘ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، 2 ہزار دہشتگردوں کی موجودگی برقرار

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟