پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی قومی مینز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

جاری شیڈول کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا دسمبر2023 سے جنوری 2024 تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جسے ’بینو قادر ٹرافی‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اس سیریز کو تیسری ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کا حصہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ شیڈول کے مطابق یہ ٹیسٹ میچز پرتھ ، میلبرن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ اسٹیڈیم میں 14 سے 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں 26 سے 30 دسمبر جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 سے 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟