پاکستانی معاشرہ عمومی طور پر قدامت پسند سمجھا جاتا ہے جہاں کئی عالمی رواج اور انداز اب بھی کھلے عام قبول نہیں کیے جاتے۔ میڈیا بھی اس رجحان کی عکاسی کرتا ہے، اور اکثر اداکارائیں ٹی وی پر بازو کھلا یا بغیر دوپٹے کے لباس پہننے سے گریز کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکاراؤں نے عمر چھپانے کی روایت توڑ دی، کون کب پیدا ہوا، سب بتا دیا
تاہم چند ایسی فنکارائیں بھی ہیں جو تنقید یا ردعمل کی پرواہ کیے بغیر اپنی مرضی کے فیشن اور انداز کا برملا اظہار کرتی ہیں۔
یہ وہ اداکارائیں ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور انداز بلا جھجک شیئر کرتی ہیں اور اپنی حقیقی شخصیت کو مداحوں کے سامنے لے آتی ہیں۔
مامیا شجفر
نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ مامیا شجفر نے کم وقت میں ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری سے مقام بنایا ہے، وہ اپنی ذاتی زندگی میں بے جھجک مغربی طرز کے لباس پہنتی ہیں اور انہیں مداحوں کے ساتھ بلا خوف و خطر شیئر بھی کرتی ہیں۔
مہر بانو
اداکارہ، رائٹر اور ڈانسر مہر بانو ہمیشہ اپنے جاندار انداز اور بے باک رویے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ فیشن اور ڈانس ویڈیوز کے ذریعے اکثر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں مگر اپنی پسند سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتیں۔
عائشہ عمر
تقریباً دو دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ عائشہ عمر اپنے منفرد انداز، فیشن سینس اور کھلے خیالات کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ بیرون ملک اکثر جدید اور بولڈ ملبوسات زیب تن کرتی ہیں اور اپنے فالوورز کے ساتھ کھلے دل سے یہ لمحے شیئر کرتی ہیں۔
اریج چوہدری
پیجینٹس سے شوبز تک کا سفر کرنے والی اریج چوہدری اپنی اسٹائلش ڈریسنگ کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ منفرد طرز کے لباس ٹی وی اور سوشل میڈیا پر پہنتی ہیں، تاہم کچھ حدود کی خود بھی پاسداری کرتی ہیں۔
حرا خان
مس ویٹ پاکستان سے ڈرامہ انڈسٹری تک کا سفر کرنے والی حرا خان نے اپنے اعتماد اور فیشن کے انداز سے الگ پہچان بنائی ہے۔ وہ اپنی پسند کے ملبوسات پہننے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔
عائزہ اعوان
نئی نسل کی اداکارہ عائزہ اعوان بھی فیشن کے معاملے میں اپنی پسند کو ترجیح دیتی ہیں، وہ سیاحت اور روزمرہ زندگی کے لمحات اپنے انداز کے ساتھ مداحوں تک پہنچاتی ہیں۔
سونیا حسین
ڈراموں سے فلموں اور پروڈکشن تک، سونیا حسین نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ منفرد فیشن سینس کی وجہ سے بھی نمایاں ہیں۔ وہ خوداعتمادی کے ساتھ اپنی اسٹائلش تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
زینب رضا
انفلوئنسر اور ماڈل کے طور پر آغاز کرنے والی زینب رضا نے حال ہی میں ڈراموں میں قدم رکھا ہے۔ وہ اپنی شخصیت اور فیشن کے انتخاب میں خلوص پر زور دیتی ہیں اور یہی پیغام مداحوں کو دیتی ہیں کہ اصل رہنا سب سے اہم ہے۔
علیزے شاہ
نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے کم عمری میں شہرت حاصل کی۔ کیریئر کے نشیب و فراز کے باوجود وہ اب سوشل میڈیا پر زیادہ کھل کر اپنی زندگی شیئر کرتی ہیں اور کھلے انداز میں یہ کہتی ہیں کہ لباس کا انتخاب ان کا ذاتی حق ہے۔