جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر 119 اساتذہ و استانیوں کی معطلی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ٹیچنگ لائسنس متعارف کرنے کا فیصلہ، طریقہ کار کیا ہوگا؟
جنوبی وزیرستان اپر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، شہاب علی شاہ کی ہدایت پر ضلع ایجوکیشن سیکٹر کی ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے کی۔
اجلاس میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور تدریسی عمل میں غفلت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے فیصلے کیے گئے۔
مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا میں 24 لاکھ بچوں کو اسکول لانے کے لیے کیا پلان ترتیب دیا جارہا ہے؟
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل نے 100 سرکاری اساتذہ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر معطل کرنے کا حکم دیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نے 19 سرکاری استانیوں کی عارضی معطلی کے بھی احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے اجلاس میں واضح کیا کہ تدریسی عمل میں کوئی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہیں اور علاقے میں تعلیم کی بہتری کے لیے مزید موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 34 اسکول تباہ، 648 جزوی متاثر، حکومت بحالی کے لیے کیا کررہی ہے؟
معطل شدہ اساتذہ و استانیوں کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی اور ان کے خلاف الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔