خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 34 اسکول تباہ، 648 جزوی متاثر، حکومت بحالی کے لیے کیا کررہی ہے؟

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔

محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 4 اساتذہ اور 2 دیگر ملازمین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف

محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے، جہاں 150 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ، 42 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرح ایبٹ آباد میں 8 اسکول مکمل تباہ، 112 کو جزوی نقصان جبکہ ہری پور میں 7 اسکول مکمل تباہ، 93 کو جزوی نقصان جبکہ صوابی میں 5 اسکول مکمل تباہ اور 26 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب سے کتنے بچے متاثر ہوئے ؟

صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ سیلاب میں اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے اور 34 اسکول ایسے ہیں جہاں دوبارہ تعلیم ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے، اور یو این سمیت دیگر نجی اداروں کے حوالے بات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

انہوں نے کہاکہ صرف بونیر میں 3400 بچے اور بچیاں اسکول سے محروم ہو گئے ہیں۔ جس کے لیے ٹینٹ، کرائے کی عمارت اور دیگر امور پر کام جاری ہے۔ ’جہاں جس طرح ممکن ہوگا ہم کریں گے، لیکن ایک بچے کو بھی تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیں گے۔‘ مزید وزیر تعلیم نے کیا کہا؟ دیکھیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم