ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے اومان کو 21 رنز سے ہرادیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے 15 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سنجو سیمسن نے 45 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ان کی اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
اومان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟ شیڈول جاری ہوگیا
جواب میں اومان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 167 رنز بنا سکی۔ اوپنر عامر کلیم نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ حماد مرزا نے 33 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے، تاہم دونوں بیٹسمینوں کی محنت ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ بھارت کی جانب سے ہردک پانڈیا، ہرشت رانا، ارشدیپ سنگھ اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سنجو سیمسن کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ اومان کے عامر کلیم ایوارڈز میں سب سے نمایاں کھلاڑی (MVP) رہے۔