ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟ شیڈول جاری ہوگیا

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 میں گروپ مرحلے کا ایک میچ باقی ہے جو دفاعی چیمپیئن بھارت اور عمان کے درمیان جمعہ کو ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تاہم، ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 4 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جو ہفتے سے دبئی میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

اب تک کھیلے گئے 11 میچز کے بعد بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

سپر 4 فارمیٹ

سپر 4 مرحلہ ’راؤنڈ رابن‘ طرز پر کھیلا جائے گا، یعنی ہر ٹیم باقی 3 ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

پوائنٹس سسٹم وہی رہے گا یعنی کہ جیت پر 2 پوائنٹس اور میچ نتیجہ خیز نہ رہنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا، اگر پوائنٹس برابر ہوں تو نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

سپر 4 مرحلے کا شیڈول

دبئی میں شروع ہونے والے اس مرحلے کے پہلے میچ میں 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اگلے ہی روز یعنی 21 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

پھر 23 ستمبر کو ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا میدان میں اتریں گے دوسری جانب 24 ستمبر کو دبئی میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، جبکہ 25 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

سپر 4 مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جس میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کا نیا شیڈول جاری

لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں

کالج میں دیمک زدہ نقدی اور ’خفیہ کمرہ‘ برآمد، سیاسی پارٹیوں میں کشیدگی

’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری

کینیڈا کے کثیر القومی کلچر کو بھارتی ڈانس کلچر کی یلغار کا سامنا، سماجی ماہرین نے خبردار کر دیا

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی