توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان منظرعام پر آگیا

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 2021 کے دورۂ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کی ہدایت عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دی تھی۔

تحائف کی نوعیت اور تفصیل

بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کے مطابق تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تحائف کی تصاویر سرکاری پروٹوکول کے تحت بنائی گئیں اور وزارتِ خارجہ نے تحریری طور پر وزیرِ اعظم آفس کو آگاہ بھی کیا تھا۔

قیمت کا تعین اور جمع شدہ رقم

سابق ملٹری سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد کے تحائف کی مالیت سرکاری طور پر 29 لاکھ 14 ہزار 500 روپے لگائی گئی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے اس کے عوض رقم جمع کرائی گئی اور توشہ خانہ سیکشن نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ان کے مطابق مالیت کا تعین اور خط و کتابت ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے عمران خان کی ہدایت پر کی۔

ایف آئی اے کی تحقیقات

ایف آئی اے حکام کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت ساڑھے سات کروڑ روپے تھی، تاہم عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر سے اس کی قیمت صرف 59 لاکھ روپے لگوائی اور اس میں سے بھی 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں:کروڑوں کے تحائف کی قیمت دانستہ چند لاکھ لگائی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس کے گواہان کے ہوشربا انکشافات

حکام کا کہنا ہے کہ جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایررنگز اور انگوٹھی شامل تھے۔

دیگر گواہان کے بیانات

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی کے بیانات بھی عدالت میں پیش کیے جا چکے ہیں، جنہوں نے تحائف کی قیمت کم لگانے کے معاملے پر اعتراف کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا قشم جزیرہ امریکی فوج کے نشانے پر کیوں ہے؟

انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر

واشنگٹن مذاکرات کے بعد لبنان اور اسرائیل جامع معاہدے کے قریب؟ سفارتی پیشرفت کے باوجود بڑے چیلنجز برقرار

تھائی لینڈ میں غیر ملکیوں کی خفیہ کاروباری سرگرمیوں اور شیل کمپنیوں کے خلاف بڑا آپریشن 

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی