رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف فیملی ولاگر اور ڈیجیٹل انفلوئنسر رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یوٹیوب پر 77 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ اس وقت بیرون ملک موجود ہیں اور وہیں سے اپنے ولاگز ریکارڈ کر رہے ہیں۔ کل لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ان کی اہلیہ ایمان راجہ نے بیٹے کو جنم دیا۔

یہ بھی پڑھیے: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بیٹے کی پیدائش کی خبر ملتے ہی رجب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک خصوصی ولاگ پوسٹ کیا جس میں وہ خوشی کے آنسوؤں میں ڈوب گئے۔ راجہ بٹ نے جذباتی انداز میں کہا کہ الحمداللہ، یہ ایک شاندار احساس ہے، میں بہت گناہگار انسان ہوں مگر میرا اللہ ہمیشہ مجھے بہترین سے نوازتا ہے۔

rajab-butt accident

انہوں نے کہا کہ میری بیوی اور میرا بیٹا بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔ میں نے اپنے جونیئر بٹ کو دیکھا ہے، وہ بالکل گلابی اور خوبصورت ہے، ماشاءاللہ۔ میں اسے گود میں لینے کے لیے بے چین ہوں۔

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ یہ تاریخ میں لکھا جائے کہ ایک پاکستانی یوٹیوبر باپ بنا مگر اپنے بیٹے کو دیکھنے کے لیے پاکستان نہ پہنچ سکا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد لاہور آ کر بڑے پیمانے پر خوشی کی تقریب منعقد کریں گے اور بیٹے کا نام بھی رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کارروائی کرنی ہے تو پی ایس ایل سے شروع کریں، رجب بٹ ڈکی بھائی کی حمایت میں بول پڑیں

رجب بٹ کے اہلِ خانہ نے بھی ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کی بہن غزل پھوپو بننے پر بے حد خوش نظر آئیں جبکہ ایمان کی ساس نے بہو کو مٹھائی اور تحائف دیے۔ برطانیہ میں موجود دوستوں اور مداحوں راجہ بٹ کے ساتھ اس خوشی میں حصہ ڈالا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے