شام میں انتخابی عمل کا اعلان، عبوری پارلیمنٹ کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں عبوری پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کا انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ یہ عمل رواں سال کے اوائل میں اعلان کردہ آئینی اعلامیے کے تحت ہوگا۔

عبوری قانون ساز اسمبلی 5 سالہ مدت کے لیے قائم کی جائے گی جس میں 210 ارکان شامل ہوں گے۔ ان میں سے 140 ارکان کو انتخابی کمیشن کی نگرانی میں مقامی کمیٹیاں نامزد کریں گی جب کہ 70 ارکان کا براہِ راست تقرر صدر احمد الشرع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شام میں آئین کی تشکیل نو اور انتخابات میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع

انتخابی کمیشن کے مطابق یہ عمل شام کے مختلف صوبوں کی انتخابی حلقہ بندیوں میں ہوگا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا تمام صوبے اس میں شریک ہوں گے یا نہیں۔

اگست کے آخر میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کے باعث دروز اکثریتی صوبہ السویدا اور کرد اکثریتی علاقوں الرقہ و الحسکہ میں انتخابی عمل مؤخر کیا جائے گا۔ یہ علاقے حالیہ مہینوں میں جھڑپوں اور عدم استحکام کا شکار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شام: صدر احمدالشرع نے 5 سالہ عبوری مدت کے آئینی اعلامیہ پر دستخط کر دیے

مارچ میں منظور کیے گئے آئینی اعلامیے کے مطابق عبوری پارلیمنٹ کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی جس میں توسیع کی جا سکے گی۔ یہ پارلیمنٹ مستقل آئین کی منظوری اور نئے عام انتخابات تک اپنا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ احمد الشرع کی قیادت میں جنگجوؤں نے گزشتہ دسمبر میں اچانک کارروائی کے بعد طویل عرصے سے برسرِاقتدار صدر بشارالاسد کو معزول کر کے عوامی اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟