ٹرمپ نے چارلی کرک کو ’امریکی آزادی کا شہید‘ قرار دیدیا، بیوہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدامت پسند سیاسی کارکن اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تنظیم کے بانی چارلی کرک کو ’امریکی آزادی کا شہید‘ قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم، ایریزونا میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب سے خطاب کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی آزادی کے مبلغ (چارلی کرک) امر ہوگئے۔ وہ اب امریکی آزادی کے شہید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد

31 سالہ کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم ٹائلر رابنسن پر قتل کا مقدمہ درج ہے اور ریاستی استغاثہ نے سزائے موت کی استدعا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یادگاری تقریب کے دوران چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اسے معاف کرتی ہوں کیونکہ یہی مسیح نے کیا اور یہی چارلی کرتے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے شوہر کے مشن کو جاری رکھیں گی اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے تحت مزید طلبا کو قدامت پسند تحریک سے جوڑیں گی۔

ٹرمپ نے تقریب میں لبرلز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے اور تشدد کو ہوا دینے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی آخری رسومات، غم سے نڈھال بیوی نے کیا پیغام دیا؟

یادگاری تقریب میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ٹلسی گیبارڈ سمیت کئی اعلیٰ حکومتی شخصیات شریک ہوئیں۔ ان سب نے کرک کی مسیحی اقدار اور مذہب سے وابستگی کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ چارلی کرک نے ایک نوعمر کارکن کے طور پر سیاست میں قدم رکھا اور ’میک امریکا گریٹ اگین‘ نوجوانوں کی تحریک کے روحِ رواں بنے۔ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے اب امریکا کی طاقتور قدامت پسند لابنگ تنظیموں میں شمار ہوتی ہے جس کی شاخیں 3,300 سے زائد تعلیمی اداروں میں موجود ہیں اور گزشتہ برس تنظیم کی آمدنی 85 ملین ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟