معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے ذاتی زندگی کے نشیب و فراز اور درپیش چیلنجز پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی طلاق مارچ 2023 میں ہوئی، جو ان کے معروف ڈرامہ سیریل ’اَن کہی‘ کے نشر ہونے کے چند ماہ بعد کا واقعہ ہے۔ ان کے مطابق اُس وقت وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور یہ ان کی زندگی کا نہایت مشکل دور تھا۔
View this post on Instagram
میرا سیٹھی نے کہا کہ وہ مشکل وقت تھا لیکن ان کے ساتھی اداکاروں نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ان کی مدد کی۔ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے یاد کیا کہ کئی برس قبل انہوں نے ایک ڈرامے میں طلاق یافتہ خواتین کے حوالے سے ایک ڈائیلاگ بولا تھا کہ ایک طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے اور یہ جملہ انہیں آج بھی یاد ہے لیکن اب ایسا نہیں ہے، لوگ معاشرے میں اس سے متعلق کھل کر بات کر رہےہیں۔
خیال رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے امریکا میں شادی کی تھی۔














