کوئنٹن ڈی کوک کی انٹرنیشنل کرکٹ میں حیران کن واپسی، دورہ پاکستان کے لیے منتخب

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پاکستان کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کوئنٹن ڈی کاک قومی ٹیم میں شاندار واپسی کرنے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے حالیہ دورے کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہونیوالے ٹیمبا باووما اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ: اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے ڈیوڈ ٹیگر کپتانی سے فارغ

ان کی غیر موجودگی میں ایڈن مرکرم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فارم میں موجود لائنز کے بیٹرزبیرحمزہ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس بلایا گیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما اپنی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔

حمزہ نے حال ہی میں جنوبی افریقہ ’اے‘ کی نمائندگی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ’اے‘ کے خلاف سینچری اسکور کی تھی۔

جنوبی افریقی اسکواڈ کو مزید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشَو مہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اسی وجہ سے 36 سالہ آف اسپنر سائمن ہارمر کو حیران کن طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو مارچ 2023 کے بعد پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا دھچکا

یہ سیریز جنوبی افریقہ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹائٹل کے دفاع کا پہلا مرحلہ ہوگی۔

پاکستان کیخلاف ایڈن مرکرم جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔

ان کے ساتھ دیگر اسپنرز سینیوران مٹھوسامی اور پرینیلن سبریاین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جن کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی نے حالیہ دورۂ آسٹریلیا کے بعد کلیئر کردیا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ پیٹرک مورونی نے سینیئر وکٹ کیپر بیٹر ڈی کاک کی واپسی سے سب کو حیران کردیا ہے، 32 سالہ ڈی کاک نے 2023 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈین کرکٹر فیبین ایلن کو جنوبی افریقہ میں مسلح افراد نے لوٹ لیا

انہوں نے 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے خلاف بارباڈوس میں کھیلنے کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی جنوبی افریقہ کی نمائندگی نہیں کی تھی۔

مزید برآں، ڈونوون فریرا اور واریئرز کے وکٹ کیپر سنیتمبا کیشیلے کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹائٹنز کے بیٹر رائیوالڈو مونسا می کو ٹی20 اسکواڈ میں جگہ ملی ہے جو نمیبیا سے پنجہ آزمائی کرے گا۔

زبیر حمزہ کو پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا محدود اوورز کا میچ ہوگا اور اسی میچ کے ذریعے نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا، جو 2027 کے ورلڈ کپ کے میزبان مقامات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟

جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ پیٹرک مورونی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دفاع کا آغاز ایک پرجوش لمحہ ہے۔

’یہ ایک اوراہم سائیکل کا آغاز ہے اور وائٹ بال سیریز ہمیں قیمتی مواقع فراہم کرے گی تاکہ ہم اپنی ٹیم کی گہرائی بڑھا سکیں اور ورلڈ کپ کے لیے بہترین ترکیب میں تیاری کرسکیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی