پاکستان اور چین کے تعلقات ’ہمہ موسمی تذویراتی تعاون اور آہنی بھائی چارہ‘ ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام صدر پاکستان و چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال اور برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

وہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی جانب سے چین کے 76ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ، سفارتکاروں، ارکان پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اُرمچی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان چین کی قیادت، حکومت اور عوام کو ان کی شاندار ترقی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے ماؤ زے تنگ سے لے کر صدر شی جن پنگ تک ہر دور میں بصیرت افروز قیادت کے ذریعے کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا اور دنیا کی صفِ اول کی طاقت کے طور پر ابھرا۔

چیئرمین سینیٹ نے صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’مشترکہ مستقبل کی حامل عالمی برادری‘ کا صدر شی جن پنگ کا وژن پاکستان کی خطے میں تعاون پر مبنی پالیسی سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دوستی کا روشن باب اور گوادر بندرگاہ کو ’تجارت و خوشحالی کا دروازہ‘ قرار دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے دفاعی تعاون میں جے ایف-17 تھنڈر پروگرام اور جے-10 سی طیاروں کو اسٹریٹجک شراکت داری کا سنگِ میل قرار دیا جبکہ تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط کو بھی تعلقات کا لازمی حصہ بتایا۔

مزید پڑھیں: پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں

انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، ماؤ زے تنگ اور چو این لائی کی تاریخی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات وقت کی ہر آزمائش میں قائم و دائم رہیں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام، معاشی انضمام اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک۔چین تعاون کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی ’ہمہ موسمی تذویراتی شراکت داری‘ کو مزید مستحکم بنائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور

فرانس سمیت مزید 6 ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

ویڈیو

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس نیلام ہوں گی؟

اسلام آباد میں قتل کی انوکھی واردات میں ملوث جوڑا 3 سال بعد کیسے گرفتار ہوا؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار