اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی 3 نے ریلیز کے بعد شاندار آغاز کیا اور ویک اینڈ پر زبردست کمائی کی، تاہم پیر کے روز فلم کی رفتار کچھ کم ہوگئی۔
پیر کو فلم نے صرف 17.52کروڑ روپے کمائے جس کے بعد مجموعی آمدنی 187.96 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل ویک اینڈ پر فلم نے 130.62کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ اوپننگ ڈے پر اس کی کمائی 39.82 کروڑ روپے رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی
بکس آفس کے ماہرین کے مطابق فلم نے ویک اینڈ پر بہترین بزنس کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتوار کی کمائی بھارت اور پاکستان کے میچ کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ اب فلم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہفتہ کے باقی دنوں میں بھی مضبوط بزنس کرے۔ 2 اکتوبر تک کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہورہی، اس لیے یہ فلم ناظرین کو اپنی جانب کھینچ سکتی ہے۔
#JollyLLB3 witnesses a 56% drop on Monday [compared to Friday], especially during the evening shows.
The Tuesday discounted ticket offer is expected to give a boost to footfalls and collections.#JollyLLB3 [Week 1] Fri 12.50 cr, Sat 20 cr, Sun 21 cr, Mon 5.50 cr. Total: ₹ 59… pic.twitter.com/fixMYfgIXb
— taran adarsh (@taran_adarsh) September 23, 2025
2013 میں ریلیز ہونے والی پہلی جولی ایل ایل بی سبھاش کپور کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور فاکس اسٹار اسٹوڈیوز نے اسے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم میں ارشد وارثی نے وکیل جولی تیاگی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ بومن ایرانی، امریتا راؤ اور سوربھ شوکلا بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔
یہ فلم محض 31.86کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی اور زبردست پذیرائی کے بعد باکس آفس پر 155.15کروڑ روپے کما کر ہٹ قرار پائی تھی۔