حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیویز فورس کے تمام امور اب نئے قانون ’لیویز ترمیمی ایکٹ 2025‘کے تحت چلائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بوستان: لیویز فورس کی کامیاب کارروائی، خوردنی سامان برآمد
صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے نظام میں اصلاحات کے تحت لیویز ایکٹ 2010 کے تمام پرانے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا قانون محکمہ داخلہ کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں بھی اضافہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ: تحصیل کردگاپ حملے میں غفلت، 18 لیویز اہلکار برطرف
محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ لیویز نظام کو جدید قانون سازی کے مطابق ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ فورس کی کارکردگی میں بہتری آئے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔