راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد
عدالت میں عمران خان کو گزشتہ ہفتے ان کی ذاتی حاضری کی درخواست مسترد ہونے کے بعد واٹس ایپ کال پر پیش کیا گیا۔ تاہم دورانِ سماعت سابق وزیر اعظم کی آواز میں رکاوٹ اور چہرے کے دھندلے ہونے پر وکلا سلمان اکرم راجہ اور فیصل ملک نے جج امجد علی شاہ سے مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح مقدمہ چلانا غیر منصفانہ ہے، جس پر انہوں نے کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔
اس دوران عدالت نے 8 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جن میں پیمرا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر، ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شامل تھے۔ پی ٹی آئی کے وکلا نے ان بیانات کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان عدالت میں پیش
عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو 27 ستمبر کو طلب کرلیا۔