او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم یعنی او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کی جبکہ پاکستان، آذربائیجان، ترکیہ، سعودی عرب اور نائجر کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں او آئی سی سیکریٹریٹ، انسانی حقوق کمیشن اور کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی بریفنگ کے بعد، گروپ کے وزرائے خارجہ نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کی گونج، او آئی سی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی پالیسیوں کی مذمت

شرکا نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بھارتی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ تاہم اجلاس نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سیزفائر کا خیر مقدم کیا اور ثالثی کے لیے کوشش کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، 2,800 افراد کی گرفتاری، درجنوں گھروں کی مسماری اور مذہبی اجتماعات پر پابندیاں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلامی تعاون تنظیم کو موثر بنانے کے لیے داخلی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور، او آئی سی کا اعلامیہ جاری

وزرائے خارجہ نے کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی بیماری کے باوجود مسلسل حراست پر گہری تشویش ظاہر کی اور ہزاروں سیاسی کارکنوں و انسانی حقوق کے علمبرداروں کی قید، جماعتوں پر پابندی اور جائیدادوں کی ضبطی کی مذمت کی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات ناقابلِ قبول ہیں اور ان کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی حیثیت اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:’اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے‘، صدر او آئی سی اجلاس خاقان فیدان

اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی آئین کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کرائے جانے والے انتخابات کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا متبادل نہیں ہو سکتے۔

او آئی سی رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت پر زور دیں کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ