پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بات فلک جاوید کے وکیل نے بدھ کو بتائی۔

پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ فلک جاوید کو گزشتہ رات اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے؟

فلک جاوید کے وکیل ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قانونی ٹیم کل لاہور ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فلک جاوید کو ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، اور اگر این سی سی آئی اے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتی ہے تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ ان کے مطابق کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے ان افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جنہوں نے ان کی ایڈیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔ عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا تھا کہ فلک جاوید نے یہ مواد تیار کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

وزیر اطلاعات نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی کردار کشی کی گئی اور ان کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) کو فلک جاوید اور دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور عدالت کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق ڈار

نیویارک: عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور امریکی صدر کے اہم اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

شان مسعود ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 تک پاکستان کے کپتان برقرار

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

ویڈیو

مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے مہنگے ترین پرمٹ، بولی کیسے ہوتی ہے؟

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی معاہدے کا عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات

کالم / تجزیہ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی 

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں