شہباز شریف کا عالمی برادری سے کلائمیٹ فائنانس کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیاتی مالیات یعنی کلائمیٹ فائنانس کے حوالے سے اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔

وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس اور برازیل کے صدر کی جانب سے بلائے گئے خصوصی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کلائمیٹ فنانسنگ پر پاکستان سے بات چیت کامیاب، 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف

وزیرِاعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں پر مبنی مالیاتی امداد کمزور اور متاثرہ ممالک جیسے پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تباہی کا حل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے اجلاس کے شرکا کو یاد دلایا کہ پاکستان اب بھی 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے اثرات سے نبردآزما ہے، جن میں 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی: اس کا مطلب اور فائدہ کیا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ اس سال کے شدید مون سون بارشوں نے بھی 50 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا، 4100 دیہات تباہ کر دیے اور ایک ہزار سے زیادہ جانیں لے لیں۔

وزیرِاعظم نے اس حقیقت کی نشاندہی کی کہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں میں انتہائی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے متاثرین میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ناروے میں دنیا کا پہلا تجارتی کاربن ڈائی آکسائیڈ قبرستان قائم

انہوں نے کہا کہ اخراج میں 50 فیصد کمی کے مجموعی ہدف کے تحت پاکستان اپنی غیرمشروط 15 فیصد کمی کے وعدے پر عملدرآمد کرچکا ہے۔

وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان 2035 تک توانائی کے مجموعی نظام میں قابلِ تجدید اور پن بجلی کا حصہ بڑھا کر 62 فیصد کرے گا، ٹرانسپورٹ کے 30 فیصد حصے کو صاف اور پائیدار نظام میں منتقل کرے گا اور ایک ارب درخت لگانے کی مہم کو آگے بڑھائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ