گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم کا آغاز، وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک سے ورچوئل شرکت

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ برسوں سے ملکی معیشت کو نگل رہا تھا اور اس پر قابو پانا ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا اور اس سنگین مسئلے سے نمٹنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2300 ارب روپے، اسمارٹ میٹرنگ کی طرف آنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے بتایا کہ وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے آزاد بجلی گھروں یعنی آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور بھرپور مستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے گردشی قرضے کے خاتمے کا منصوبہ تشکیل دیا، جو اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضے نے نہ صرف توانائی کے شعبے بلکہ معیشت پر بھی بھاری بوجھ ڈالا ہوا تھا، تاہم اتفاق رائے سے لائحہ عمل وضع کیا گیا جس کے تحت آئندہ 6 سالوں میں اس قرضے سے نجات حاصل کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کی تیاری میں سیکریٹری توانائی سمیت متعلقہ حکام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور یہ منصوبہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی بڑی کامیابی: 2 ہزار 600 ارب روپے کے قرضے مقررہ وقت سے پہلے ادا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے گزشتہ ایک سال سے مسلسل کوششیں جاری تھیں اور اب اس اسکیم کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کے اسٹرکچرل مسائل حل کیے جارہے ہیں اور اس اقدام کے توانائی کے شعبے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی معاشی بہتری کو سراہا گیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بجلی کے شعبے میں لائن لاسز اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں اور اگلے مرحلے میں ان پر قابو پانے کے لیے توجہ دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟