بھارت میں ہیڈماسٹر کا سرکاری افسر پر بیلٹ سے حملہ، ویڈیو وائرل

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اترپردیش کے سیتاپور میں بیسک شکشا ادھیکاری (بی ایس اے) کے دفتر میں ایک ہیڈماسٹر نے بی ایس اے اکھیلیش پرتاپ سنگھ پر مبینہ طور پر بیلٹ سے حملہ کر دیا، جس کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ملزم کی شناخت برجندر کمار ورما کے طور پر ہوئی ہے، جو مہمد آباد بلاک کے ندوا وشیشور گنج پرائمری اسکول کے ہیڈماسٹر ہیں۔ وہ دفتر میں ایک خاتون ٹیچر کی جانب سے درج شکایات پر وضاحت دینے آئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق، بی ایس اے سنگھ ان کی وضاحت سے مطمئن نہیں تھے، جس کے باعث تکرار شدت اختیار کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’برٹش راج کا بدلہ لے گا نیا انڈیا‘، لندن بس پر بھارتیوں کے قبضے کی ویڈیو وائرل

رپورٹس کے مطابق، اچانک ورما نے ایک فائل زور سے بی ایس اے کی میز پر پٹکی، بیلٹ نکالا اور افسر پر متعدد بار حملہ کیا۔ صرف چھ سیکنڈ کے اندر ہی افسر پر کم از کم پانچ وار کیے گئے۔ جب بی ایس اے سنگھ نے پولیس کو اطلاع دینے کی کوشش کی، تو ورما نے ان کا موبائل فون چھین کر توڑ دیا۔ اس کے علاوہ، ورما نے سرکاری ریکارڈز کو بھی پھاڑ دیا اور کلرک پریم شنکر موریہ کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی جب وہ مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ پورا واقعہ دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا، جس میں عملہ بی ایس اے کو بچانے کے لیے دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ واقعے کے باعث دفتر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ٹوٹے ہوئے موبائل فون، پھاڑی گئی فائلیں اور بیلٹ کو شواہد کے طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات اور بی ایس اے کی شکایت کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’خود کو ناچتے دیکھ کر مزہ آیا‘ نریندر مودی کا اپنی وائرل ویڈیو پر تبصرہ

بی ایس اے اکھیلیش پرتاپ سنگھ کو زخمی حالت میں طبی معائنے کے لیے منتقل کیا گیا ہے تاکہ ان کے زخموں کی نوعیت معلوم کی جا سکے۔ اپنی شکایت میں انہوں نے اس حملے کو ’جان لیوا حملے کی منصوبہ بندی‘ قرار دیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے بلکہ سرکاری کام میں بھی خلل کا باعث بنا ہے۔

دوسری جانب، برجندر کمار ورما نے بی ایس اے پر ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ سنگھ خاتون ٹیچر کے تنازعے میں ان پر دباؤ ڈال رہے تھے۔ ورما نے دعویٰ کیا ہے کہ ’وضاحت کے دوران بحث بڑھ گئی اور دونوں طرف سے ہاتھا پائی ہو گئی‘۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور بیانات اور طبی رپورٹس کی روشنی میں مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کے تعاون سے بلوچستان میں اسکلز سینٹرز کا قیام، روزگار کے نئے امکانات

’مجھ پر جھوٹا کیس عائد کیا گیا‘، گرفتاری کے بعد فلک جاوید کا پہلا بیان سامنے آگیا

امریکی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سالانہ کتنی جانیں نگل جاتی ہے؟

اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی، ایف بی آر نے گوشواروں کا نیا فارم جاری کیا

بھارت میں خود ساختہ مذہبی رہنماؤں کے جرائم اور اندھی عقیدت کا سلسلہ جاری

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی