سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔
عدالت میں سردار تنویر الیاس کی موجودگی میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی تاہم سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل
عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے، تاہم انہوں نے بالآخر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔
ان کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کا کیس گزشتہ برس درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا
تنویر الیاس پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا، جو قانونی طور پر ممنوع ہے۔
اس مقدمے میں کئی بار پیشیاں ہو چکی ہیں اور اب عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔