یورپی یونین کے تعاون سے بلوچستان میں اسکلز سینٹرز کا قیام، روزگار کے نئے امکانات

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صوبائی سیکریٹری تعلیم اسفندیار خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خنوزئی، پشین میں ہیلتھ کیئر اسکلز سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔

یہ منصوبہ یورپی یونین کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد طلبہ کو محض نصابی تعلیم نہیں بلکہ عملی زندگی میں درکار جدید مہارتوں سے بھی آراستہ کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی اصلاحات کا ہدف محض کتابی علم تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کو صحت، آئی ٹی اور دیگر فنی شعبوں میں ایسے ہنر سکھانا ہے جو مستقبل میں ان کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا طالب علم کل کا معمار ہے اور اگر ہم انہیں جدید مہارتیں سکھائیں گے تو وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ صوبے کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے دوران سیکرٹری تعلیم نے آئی ٹی اسکلز سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر تربیت طلبا سے گفتگو کی۔

انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ تعلیم کو محض ڈگری کے حصول تک محدود نہ رکھیں بلکہ عملی مہارتوں کو اپنانے پر بھی بھرپور توجہ دیں۔

سیکریٹری تعلیم نے مزید بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں اسی نوعیت کے اسکلز سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں اور ان منصوبوں کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

ان کے مطابق یہ مراکز نوجوان نسل کو کتابی علم سے آگے بڑھ کر عملی زندگی کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کریں گے۔

یہ اقدام نہ صرف تعلیمی شعبے میں اصلاحات کی علامت ہے بلکہ بلوچستان کے طلبا کے لیے ایک نئی امید بھی ہے، جہاں وہ علم کے ساتھ ساتھ مہارت حاصل کر کے اپنی منزل خود تراش سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

عالمی مقابلوں میں 15 گولڈ میڈلز، سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستان کی مسیحی بیٹیاں

ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع

صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر

بیٹی کی لاش 20 برس فریزر میں محفوظ رکھنے والی ماں گرفتار

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی