امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کو عالمی میڈیا نے اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر پھیلا دیا ہے، جس نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ممکنہ نرمی کی امیدوں کو اجاگر کیا ہے۔
اے پی نیوز: ’گرم ہوتے تعلقات کا سنگِ میل‘
اے پی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی، جسے ایک امریکہ پاکستان تعلقات میں گرم جوشی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئی، جب پاکستان اور دیگر مسلم ممالک نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔
رائٹرز: تجارتی اور اسٹریٹجک مفادات
رائٹرز نے اس ملاقات کو تجارتی اور اسٹریجک لحاظ سے اہم قرار دیا، اور نیوز ایجنسی نے بتایا کہ یہ ملاقات ایک ایسے دور میں ہوئی ہے جب واشنگٹن پاکستان کی جانب رجحان دکھا رہا ہے، خاص طور پر بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے درمیان۔
بلومبرگ: تعلقات میں بہتری کے آثار
بلومبرگ نے اس ملاقات کو اس بات کی نشانی قرار دیا کہ دونوں ممالک تعلقات کو بہتر بنانے کی راہ اختیار کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں ذکر ہے کہ اس کا امکان ہے کہ ملاقات دونوں ممالک کے لیے تجارتی مواقع اور سلامتی تعاون کو فروغ دے گی۔
یہ کوریج اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اس ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت تبدیلی کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔