راولپنڈی میٹرو بس کے 4 اسٹیشنز کی تباہی سے 14 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان ہوا، رپورٹ جاری

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں میٹرو بس کے 4 اسٹیشنز کی تباہی سے 14 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان ہوا۔

کمشنر راولپنڈی کی قائم کردہ انسپکشن کمیٹی نے اپنی رپورٹ کمشنر کی پیش کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کو پہنچایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

میٹرو اسٹیشن ختم نبوت، میٹرو اسٹیشن فیض آباد اور میٹرو اسٹیشن کمیٹی چوک پر بھی پی ٹی آئی کے حملہ آوروں نے توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا کر نقصان پہنچایا۔ تباہی کے نتیجے میں ان اسٹیشنز کا نظام متاثر ہوا۔ مظاہرین نے میٹرو اسٹیشنز کی قیمتی اشیا چرالیں اور ٹکٹنگ سسٹم بھی ناکارہ بنا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے سکستھ روڈ اسٹیشن کو 10 کروڑ سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔ ختم نبوت اسٹیشن کو ڈیڑھ کروڑ، فیض آباد اسٹیشن کو 50 لاکھ اور کمیٹی چوک اسٹیشن کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ نقصان ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp