بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ نے بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ جس کی حمایت میں نکلیں وہی صہیب بلوچ دہشتگردوں کا ’ہیرو‘ نکلا
صحافی غریدہ فاروقی نے ماہرنگ بلوچ سے پوچھا کہ ریاست اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، اس پر ماہرنگ نے کہا کہ ’کیسے ٹھیک کرے گی؟‘۔ غریدہ فاروقی نے وضاحت دی کہ ریاست آپ سے بات اور مذاکرات کے ذریعے اصلاح کرنا چاہتی ہے۔
جب صحافی نے واضح الفاظ میں سوال کیا کہ بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت کی جانی چاہیے، ماہرنگ بلوچ نے جواب دیا: ’کس کی مذمت؟‘۔

مزید وضاحت پر بھی ماہرنگ نے کہا کہ ’میں مذمت کروں یا نہ کروں ۔۔۔ اس حوالے سے مجھ سے بحث نہ کریں۔
غریدہ فاروقی نے کہا کہ وہ بحث نہیں بلکہ سوال کر رہی ہیں، جس پر ماہرنگ نے اپنا مؤقف برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پنجابی مسافر قتل، بھارتی فنڈنگ، ماہرنگ بلوچ بے نقاب، بڑے ایکشن کی تیاری
ماہرنگ بلوچ کے اس موقف نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید بحث کو جنم دیا ہے، اور یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا کسی بھی تنظیم کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی غیر واضح پوزیشن تشویش کا باعث نہیں بنتی۔













