گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنا گھر بنا سکے لیکن معاشی حالات کے باعث گھر بنانا ہمیشہ سے ہی ایک مشکل کن فیصلہ رہا ہے جس کی تکمیل کے لیے عزیزواقارب سمیت بینکوں یا دیگر اداروں سے قرض لینے کی نوبت آ ہی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا

حکومت نے اپنا گھر بنانے والے شہریوں کو 20 سے 35 لاکھ روپے تک کے قرض کے حصول میں مدد دینے کے فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ’میرا گھر، میرا آشیانہ پروگرام‘ کے تحت نئی اسکیم ’مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم‘ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے اب 20 سال تک کے لیے آسان اقساط اور کم مارک اپ پر قرض حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اسکیم کے تحت وہ تمام پاکستانی شہری جو پہلی بار اپنا گھر خریدنا چاہتے ہیں اور جن کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہے، قرضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، تاہم درخواست گزار کے نام پر پہلے سے کوئی گھر یا فلیٹ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:’احساس اپنا گھر اسکیم‘ پر باقاعدہ عملدرآمد کا آغاز، بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع

یہ قرض نیا گھریا فلیٹ خریدنے کے لیے، یا پہلے سے موجود پلاٹ پر گھر تعمیر کرنے کے لیے یا پھر پلاٹ خریدنے اور اس پر گھر تعمیر کرنے کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایسے گھروں یا فلیٹس کے لیے قرضہ دیا جائے گا جن کا رقبہ زیادہ سے زیادہ 5 مرلہ یا 1360 اسکوائر فٹ ہو۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس اسکیم کے تحت قرض کو 2 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے 20 لاکھ روپے تک اور پھر 20 لاکھ روپے سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 35 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا قرض دیا جائے گا۔

قرض کی مدت زیادہ سے زیادہ 20 سال ہوگی جبکہ ابتدائی 10 سال تک سبسڈی دی جائے گی جبکہ اس قرض کی پروسیسنگ فیس یا پری پیمنٹ پینالٹی نہیں لی جائے گی، اس قرض پر مارک اپ کائی بور + 3 فیصد لیا جائے گا اور اس شرط پر قرض دیا جائے گا کہ 90 فیصد قرض، 10 فیصد خود کا  سرمایہ ہو۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا احساس گھر پروگرام، قرضہ کے حصول کی شرائط کیا ہیں؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس اسکیم کی تفصیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام کمرشل، اسلامی بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی برانچ نیٹ ورک اور دیگر ذرائع کے ذریعے اس اسکیم کو فروغ دیں اور لوگوں کو قرض کی فراہمی آسانی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟