چندی گڑھ ایئر بیس پر الوداعی تقریب میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے آخری فلائی پاسٹ کیا۔ حادثات اور ناکامیوں کے باعث ’اڑتے تابوت‘ کہلائے جانے والے ان طیاروں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں سمیت مختلف تنازعات میں حصہ لیا، مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی شہرت حادثات اور فضائی شکستوں سے جڑ گئی۔
مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک
2019 اور 2025 میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں فضائی جھڑپوں میں بھی ان طیاروں کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی فضائیہ کو جنگی طیاروں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔














