کیا فرانسیسی صدر کے بعد ٹرمپ کی بھی خاتونِ اول سے تلخ کلامی ہوئی؟ مبینہ تکرار کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کے باہر ہیلی کاپٹر میں ہونے والی مبینہ تکرار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

ویڈیو میں امریکی صدر کے خصوصی ہیلی کاپٹر ‘ میرین ون’ کے اندر ٹرمپ کو انگلی سے اشارہ کرتے اور میلانیا کو سر ہلاتے دیکھا گیا جس پر صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر کو خاتون اول سے مبینہ تھپڑ؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کو کیا مشورہ دیا؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کی طرف انگلی لہراتے ہیں جبکہ میلانیا ان کی باتوں پر سر ہلاتی نظر آتی ہیں۔ ایک اور لمحے میں خاتونِ اول اپنے شوہر کی طرف جھک کر سنجیدگی سے دیکھتی ہیں۔

بعد ازاں جب جوڑا ہیلی کاپٹر سے اترا تو دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔ ٹرمپ نے زمین کی طرف دیکھنے کے بعد رپورٹرز کو ہلکا سا ہاتھ بھی ہلایا۔

ویڈیو کا جائزہ لینے والے ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت دراصل اقوام متحدہ میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں گفتگو کررہے تھے جب سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اچانک اسکیلیٹر بند ہوا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نیویارک میں قیام کے دوران انہیں اور ان کی اہلیہ کو سبوتاژ کا سامنا کرنا پڑا جس میں ایک خراب اسکیلیٹر اور ٹیلی پرامپٹر کی خرابی کا واقعہ شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرمناک واقعہ ہے اور وہ دونوں سیڑھیوں کے نوکیلے کناروں پر منہ کے بل گرتے گرتے بچے۔

ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے عملے کو برطرف یا گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے مطابق ٹیلی پرامپٹر کو جان بوجھ کر بند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر ایسکیلیٹر بند، دلچسپ ویڈیو وائرل

ادھر اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے وضاحت دی ہے کہ تقاریر کے دوران مائیک بند کرنے کی پالیسی دہائیوں سے جاری ہے تاکہ ترجمہ اور ترسیل آسان ہو سکے۔

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب چند ماہ قبل فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی اہلیہ بریجیت میکرون کی جانب سے شوہر کو دھکا دینے کی کلپ وائرل ہوئی تھی۔ اس وقت ٹرمپ نے میکرون کو مشورہ دیا تھا کہ یقینی بنائیں کہ دروازہ بند رہے، یہ اچھا نہیں لگا۔ بعد میں دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ یہ محض ہنسی مذاق تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

فرحان غنی کے خلاف مقدمہ دہشتگردی کا نہیں بنتا، تفتیشی افسر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، فیصلہ جاری

ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ