ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار ہمایوں سعید نے شوبز انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ہمایوں سعید نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ اس تخلیقی میدان کا حصہ بنیں، خواہ وہ کیمرے کے سامنے آکر اداکاری کریں یا پس پردہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں منٹو نہیں ہوں‘ ڈرامے میں استاد اور طالبہ کے رومانس پر ہمایوں سعید کا مؤقف کیا ہے؟

ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ ایسے با صلاحیت نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو تخلیقی عمل میں کسی بھی شکل میں حصہ لینا چاہتے ہیں، اس فہرست میں اسسٹنٹ پروڈیوسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لائن پروڈیوسر، آرٹ ڈائریکٹر، پروڈکشن ڈیزائنر، رائٹرز، پرفارمرز، سنگرز، میوزی شینز، ایڈیٹرز، وی ایف ایکس آرٹسٹ اور گرافک ڈیزائنرز شامل ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ منتخب امیدواروں کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں مختلف شعبوں میں قائدانہ کردارادا کرسکیں۔ اس پروگرام کے لیے کسی مخصوص تعلیمی قابلیت یا فنون لطیفہ میں پیشگی تجربے کی شرط نہیں رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید پاکستان کے بہترین اداکار کیوں نہیں ہیں؟ شبیر جان نے بتا دیا

 ہمایوں سعید نے خاص طور پر نئے فارغ التحصیل طلبہ کو شرکت کی ترغیب دی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کے لیے کوئی عمر کی حد مقرر نہیں۔ ان کے مطابق “جذبہ اور کمٹمنٹ” سب سے اہم ہے۔

ٹیلنٹ ہنٹ میں حصہ لینے کے خواہشمند نوجوان اپنی درخواستیں ای میل کے ذریعے [email protected] پر بھجوا سکتے ہیں۔

یہ سال پاکستان کے لیے نئے ٹیلنٹ کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ ایک طرف مقبول سنگنگ رئیلٹی شو پاکستان آئیڈل تقریباً 10 سال بعد دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، جس کے ججز میں فواد خان، زب بنگش، راحت فتح علی خان اور بلال مقصود شامل ہیں۔ دوسری جانب ملک پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے ٹی وی ٹیلنٹ شو گٹ ٹیلنٹ کے اپنے ورژن کی میزبانی کی تیاری بھی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا

ہمایوں سعید کا یہ اقدام اس پس منظر میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک نیا باب کھولنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے، جس سے نوجوانوں کو مواقع میسر آئیں گے اور صنعت میں تخلیقی صلاحیتوں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے