گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے ہی جواب دیں گے: طلال چودھری

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے جو لوگ گولی کی زباں سمجھتے ہیں انہیں گولی سے ہی جواب ملے گا۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف ناقابلِ تسخیر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گولی چلاتے ہیں، انہیں گولی کا ہی جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دے کر صوبے میں رہ رہے ہیں، طلال چوہدری

انہوں نے 2014 کے پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں، بازاروں اور عوامی جگہوں پر دھماکوں سے شہید ہونے والے عام شہریوں، اور میجر عدنان شہید جیسے بہادر فوجی افسروں کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خون کا بدلہ لینے کے لیے ریاست کوئی کسر نہ چھوڑے گی اور دہشت گردوں کو اسی طرح ختم کیا جائے گا جیسے وہ ختم ہونے کے لائق ہیں۔

طلال چوہدری نے ضلع کرم میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ فوجی آپریشن کی تفصیلات بیان کیں، ان کا کہنا تھا کہ 26 ستمبر 2025 کو شروع ہونے والے اس آپریشن میں اب تک 17 خوارج (دہشت گرد) کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کرم کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ملا نذیر گروپ سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا، جہاں کئی گھنٹوں کی شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے واضح کیا کہ ریاست دہشت گردی کے خلاف کوئی نرمی یا بات چیت نہیں برتی جائے گی، اور نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت مزید آپریشنز تیز کی جائیں گے۔

انہوں نے سرحد پار سے دراندازیوں، فرقہ وارانہ جھڑپوں اور علاقائی عدم استحکام کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیا قدامات کیے،وہاں اُن کی 13 سال سے حکومت ہے، جو ہمارے سپاہیوں اور بچوں کو شہید کررہے ہیں کیا اُن سے بات کریں؟ فوجی افسران ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے شہید ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں دوست ممالک سے سفارتی تعلقات خراب ہوئے، سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے ثمرات جلد نظر آئیں گے، آج معیشت درست سمت پر گامزن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ابہام پید اکرکے اپنی ذمہ داریوں سے نہ بھاگیں، افغانستان سے بات چیت کررہے ہیں لیکن مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی کی ہی زبان سمجھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

دوحہ میں اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو نے معافی مانگ لی ہے، قطری وزارت خارجہ کی تصدیق

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ