امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بڑے کرائے کے قتل کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے جس میں بھارتی سرکاری اہلکار نکھل گپتا ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف
نکھل گپتا کو چیک ری پبلک سے گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا گیا، جہاں اس پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نکھل گپتا بھارت کے ایک سرکاری عہدیدار کے کہنے پر اس منصوبے میں شامل ہوا اور قتل کے لیے روابط اور مالی لین دین کا بندوبست کیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران اس نے الزامات سے انکار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس سازش کے دوران پاکستان یا نیپال میں ایک اضافی قتل کی منصوبہ بندی کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا۔
چیک ری پبلک کی عدالت نے نکھل گپتا کی امریکا حوالگی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اسے وہاں منتقل کیا گیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس نہ صرف ایک سنگین فوجداری معاملہ ہے بلکہ اس کے سفارتی اور بین الاقوامی اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔